شیخوپورہ؛ گاؤں بھکھی میں زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان جان بحق، ایک کی حالت نازک

26

شیخوپورہ،06 جولائی(اے پی پی ): فیصل آباد روڈ گاؤں بھکھی  میں چار دوستوں کے زہریلی شراب پینے سے تین نوجوان جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کی حالت نازک  ہے۔

 شراب پینے کے بعد چاروں کو تشویشناک حالت میں ریسکیو اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کےایمرجنسی میں منتقل کیا تاہم دوران طبی امداد دو نوجوان گلفام اور شیراز ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ  میں دم توڑ گئے جبکہ گلفام عرف گورکھ کو لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر وہ بھی جان کی بازی ہار گیا۔

ڈیوٹی ڈاکٹر کے مطابق سمیر کا علاج جاری ہے، فی الحال خطرے سے باہر ہے۔ بھکھی پولیس مصروف تفتیش ہے۔