عالمی گندھارا کانفرنس  کے شرکاء کا ٹیکسلا میوزیم کا دورہ

21

اسلام آباد،12 جولائی (اے پی پی ): پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کے احیاء کے موضوع پرعالمی گندھارا کانفرنس جاری ہے،کانفرنس کے شرکاء نے  ٹیکسلا میوزیم کا دورہ کیا۔

بدھ پیشواؤں نے قدیم مجسموں اور مقدس اشیاء پر مذہبی کلمات ادا کیے شرکاء کو بدھ مت کے تاریخی مقام

 دھرماراجیکا کا دورہ بھی کروایا گیا جبکہ  دھرماراجیکا سٹوپہ پر بدھ پیشواؤں نے   اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔

 دورے کے اختتام پر ٹیکشیشلا (ٹیکسلا) ڈیکلریشن پیش کی گئی۔