قصور؛گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا مصطفیٰ آباد اخوت یونیورسٹی کا دورہ، آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

18

قصور،06جولائی(اے پی پی پی) : گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا مصطفیٰ آباد اخوت یونیورسٹی کا دورہ، ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی، بانی اخوت یونیورسٹی ڈاکٹر امجد ثاقب نے گورنر پنجاب کا استقبال کیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے یونیورسٹی میں آئی ٹی سینٹر کا افتتاح کیااور یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔

گورنر پنجاب نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید دور تعلیم میں ڈیجیٹل مہارتیں بہت اہم ہیں، اخوت یونیورسٹی قابل تحسین کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخوت کا ماڈل فلاحی کام میں بہت بڑی مثال ہے، اس ادارے میں ملک کے تمام صوبوں سے طلباءکی نمائندگی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی‘ بانی اخوت یونیورسٹی ڈاکٹر امجد ثاقب‘ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔