قصوروگردونواح میں تیز بارش، شدیدگرمی کازورٹوٹ

20

قصور،06جولائی(اے پی پی):  قصوروگردونواح میں پہلے روز کی طرح آج دوسرے روز بھی تیز بارش سےگلیاں اور بازار پانی سے بھر گئے ہیں، کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ  گیا ہے،دکانوں اور گھروں میں پانی داخل  ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا   ہے تاہم بارش کے باعث شدیدگرمی کازورٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔