مری،ملکہ کوہسار میں مون سون بارشوں کا  سلسلہ شروع

8

اسلام آباد،3 جولائی(اے پی پی ): ملکہ کوہسار مری میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا  ہے۔گرمی کے ستائے سیاح یہاں کے موسم سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ندی نالوں میں بارش کے پانی سے جنرل بس ٹرمینل کے قریب پل بند ہونے کی وجہ سے کارٹ روڈ پر رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں اس کے علاوہ مختلف سڑکوں خاص طور پر ابوظہبی روڈ پر گندے پانی کے زائد وتیز بہاﺅ کے باعث بیماریاں پھیلنے کاخطرہ بڑھ گیا ہے علاوہ ازیں مختلف سڑکوں سے گزرنا بھی محال ہوگیا ہے ۔