نوشہرہ ورکاں؛ٹی ایچ کیو ہسپتال کی بہتری ،مریضوں اورانکے لواحقین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کونسل کی میٹنگ کا انعقاد

9

 نوشہرہ ورکاں،28 جولائی(اے پی پی): تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں کی بہتری،مریضوں اور انکے لواحقین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اسسٹنٹ کمشنرو چیئرمین ہیلتھ کونسل کی سربراہی میں ہیلتھ کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر بجٹ اینڈ فنانس آفیسر نے تمام ایجنڈامیٹنگ پر ایک ایک روشنی ڈالی، ان میں سے کچھ کوچیئرمین ہیلتھ کونسل نے ممبران کی مشاورت سے منظور کیااور کچھ کو فزیکلی وزٹ کے بعد اگلے اجلاس میں رکھنے کی ہدایت کی۔

 اسسٹنٹ کمشنرو چیئرمین ہیلتھ کونسل محمد نوید حیدر نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی بہتری، مریضوں اور انکے لواحقین کو بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔ہیلتھ کونسل کا فنڈ ہمارے پاس امانت ہے۔ممبران کی مشاورت سے اسے بہتر جگہ استعمال کیا جائے گا۔