اسلام آباد، 18جولائی (اے پی پی ): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور بلوچستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دالبندین ائیرپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر از سر نو تعمیر اور بحالی پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں پر بھی وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق، وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت رانا تنویر حسین، مشیر وزیر اعظم احد چیمہ اور معاون خصوصی عطا تارڑ موجود تھے۔