اسلام آباد،17جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے پیر کویہاں ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں چیئرمین واپڈا نے ملک میں جاری پن بجلی کے، کم لاگت توانائی پیدا کرنے والے منصوبوں کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
چیئرمین واپڈا نے وزیرِ اعظم کو بشمول داسو، دیامیر بھاشا، مہمند ڈیم، تمام میگا پراجیکٹس پر تعمیراتی کام کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم کو ملک کے آبی ذخائر پر حالیہ بارشوں کے اثرات کے متعلق بھی بریفنگ دی۔











