اسلام آباد،18جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے جواں سال صاحبزادے کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے مرحوم بیٹے کے لیے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی انجنیئر خرم دستگیر اور مشیر وزیراعظم احد چیمہ بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔