وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین کے گھر آمد ،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

21

لاہور،15جولائی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ استحکام پارٹی جہانگیر ترین کے گھر جاکران کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔