پاراچنار، شب عاشور کے حوالے سے ضلع کرم کے تقریبآ تین سو امام بارگاہوں میں ماتمی جلوسوں کا سلسلہ جاری

21

پاراچنار ،28 جولائی ( اےپی پی ): پاراچنار شہر کے مرکزی امام بارگاہ سمیت ضلع بھر کے تقریباً تین سو امام بارگاہوں میں شب عاشور کی مناسبت سے جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس میں علمائے کرام نواسہ رسول ص اور ان کے جانثارساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں

عزاداروں کیلئے جگہ جگہ چائے،دودھ،شربت اور پانی کے سبیلوں کے ساتھ ساتھ لنگر اور نیاز حسین ع کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ ،پولیس اور فورسیز نے جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کیلئے فل پروف سیکیورٹی انتظامات کئے ہیں ۔موبائل نیٹ ورک اور پاک افغان سرحد کی بندش کے ساتھ ساتھ شہر میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئ ہے۔مرد و زن چھوٹے بڑے ماتمی مجالس میں شرکت کر رہے ہیں ۔

شب عاشور کے موقع پر ہر سال خیبر پختونخواہ میں عزاداری کا سب سے بڑا جلوس پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ سے برآمد کیا جاتا ہے جو نماز فجر کے ساتھ واپس اسی امامبارگاہ پر احتتام پذیر ہوجاتا ہے شہری رضا کار فورس علمدار فیڈریشن اور انجمن حسینیہ کے ممبران دن رات جلوسوں کی سیکیورٹی اور نگرانی کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔