پاراچنار،18 جولائی (اے پی پی ): محرم الحرام کے ایام میں بھائی چارے کی فضا ءکو مزید بہتر کیا جائے اور عوام حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار اسٹنٹ کمشنر اپر کرم حفیظ اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لئے پاراچنار شہر میں صفائی مہم کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے کرم بھر میں 251امام بارگاہیں ہیں ،211امام بارگاہ اپر کرم میں ہیں جہاں کی انجمنوں اور کمیٹیوں سے ملاقاتوںکا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اپر کرم کی مرکزی امام بارگاہ پاراچنار کی مجالس اور جلوسوں کے روٹس کی صفائی اور لائٹس لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، فلاحی تنظیمیں بھی محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
پاراچنار کے شہری اور دکاندار نکاس آب کے نالوں میں گندگی ڈالنے سے اجتناب کریں تاکہ بارشوں کے موسم میں مشکلات درپیش نہ ہو سکیں۔