پاکستان اور امریکہ کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروبار کا ڈیٹا بیس قائم کرنے پر کام جاری ہے،سفیر مسعود خان

10

واشنگٹن ڈی سی، 26 جولائی (اے پی پی):امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستان اور امریکہ کی کاروباری برادری کے درمیان بہتر نیٹ ورکنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ا طراف سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کاروبار کا ڈیٹا بیس قائم کرنے پر کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار مسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے واشنگٹن ڈی سی میں بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈرسٹینڈنگ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹرٹیکنسکی سے بات چیت کرتے ہوئےکیا۔