پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کے احیاء کے موضوع پہ ‘عالمی گندھارا کانفرنس’ کا دوسرا روز جاری

13

اسلام آباد،12 جولائی(اے پی پی ): پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت ورثہ کے احیاء کے موضوع پہ ‘عالمی گندھارا کانفرنس’ کا دوسرا روز جاری ہے۔

دوسرے روز کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ  گندھارا تہذیب کے آثار قدیمہ مذہبی و ثقافتی سفارت کاری میں پل کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ وزیر مملکت ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ گندھارا تہذیب کے تحفظ و سیاسی فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

مقررین نے گندھارا ورثے کے تحفظ اور فروغ میں مقامی آبادیوں کے کردار پر زور دیا اور ورثے کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور کیمیکل کے استعمال میں تعاون کی تجویز پیش کی گئی۔

کانفرنس کے شرکاء کو ٹیکسلا میوزیم اور  تاریخی مقام دھرماراجیکا کا دورہ کروایا گیا جبکہ دورے کے اختتام پر ٹیکشیشلا (ٹیکسلا) ڈیکلریشن پیش کی گئی۔

 دوسرے روز پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس  میں ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ گندھارا میڈیا ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں گندھارا پر بہترین رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو ایوارڈز دیے گئے ۔

13 جولائی کو بین الاقوامی شخصیات کو پشاور میوزیم،  تخت بائی مردان کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔کانفرنس میں ویتنام، تھائی لینڈ، نیپال، ملائیشیا،  سری لنکا سمیت مختلف ممالک سے بدھ مت پیروکاروں نے شرکت کی۔