لاہور،06جولائی(اے پی پی):پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے چارج سنبھال لیا ہے۔انکے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔
چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈکواٹرز آمد پر پی سی بی کے اعلی عہدیداروں نے انکا کا استقبال کیا۔ذکاء اشرف پی سی بی ملازمین کے ساتھ گھل مل گئے۔وہ کچھ دیر میں نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔اجلاس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔