چینی نائب وزیراعظم ہی  لی فینگ کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، وزیراعظم  نے استقبال کیا

21

اسلام آباد،31جولائی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  چین کے نائب وزیراعظم ہی  لی فینگ  کا وزیراعظم ہاؤس  آمد پر استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے معززمہمان سے  کابینہ کے اراکین  کا فرداً فرداً تعارف کروایا۔اس موقع پر چین کے نائب وزیراعظم نے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی وفد کے اراکین کا تعارف بھی کروایا۔

دونوں رہنما اپنی ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اوراستحکام کے تناظرمیں  گفتگوبھی کریں گے۔