ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے کا ڈپٹی کمشنر اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کے ہمراہ نتھیاگلی کا دورہ

14

گلیات، 03 جولائی (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے واصف سعید نے ڈپٹی کمشنر خالد اقبال اور ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد عمر طفیل کے ہمراہ نتھیاگلی کا دورہ کیا۔انہوں نے جی ڈی اے کی جانب سے سیاحوں کیلئے فراہم کردہ انتظامات کا جائزہ لیا اور سیاحوں کے باحفاظت انخلاء کیلئے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔

ترجمان احسن حمید کے مطابق عید کے چار دنوں میں تین لاکھ سے زائد سیاحوں نے گلیات کا سفر کیا،75 ہزار گاڑیاں گلیات میں داخل ہوئیں جن میں 43 ہزار گاڑیاں مری سائیڈ جبکہ 32ہزار ایبٹ آباد سے داخل ہوئیں۔

گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا سیاحوں کی مدد و رہنمائی کیلئے ٹوریسٹ فیسلٹیٹیش سینٹڑ فعال ہے۔ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی اورعید کے دوراں جی ڈی گلیات نے تمام آپریشن کی نگرانی خود کی۔