ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ایم ڈی اے آفیسران کی ٹریننگ سیشن کا انعقاد

42

ملتان،06 جولائی ( اےپی پی): ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی زیر صدارت ایم ڈی اے آفیسران کی ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ میں ایم ڈی اے کے تمام ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نےشرکت کی۔ ٹرینگ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے آن لائن سسٹم بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو جدید سہولیات میسر کرنے کے لئے آن لائن سسٹم تیار کیا جا رہا ہے۔ عوام کے لئے گھر بیٹھے آن لائن نقشہ منظوری، ای پیمنٹ سسٹم اور تمام تر معلومات تک رسائی ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔ون ونڈو سسٹم کو تیز کرنےاور فائل پراسس کو مختصر کرنے کے لئے ہر شعبہ سے فوکل پرسن ون ونڈو پر موجود ہوگا۔ درخواست گزار ٹریکنگ آئی ڈی کی مدد سے موجودہ سٹیٹس دیکھ سکے گا ۔سائل گھر بیٹھے ای بینکینگ سسٹم کے ذریعے ان لائن چالان جمع کرا سکیں گے۔اس پورٹل سے غیر ملکی مکین لوگ بھی ایم ڈی اے سے متعلقہ ان لائن درخواست دے سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آن لائن سسٹم میں بلڈنگ پلان, الاٹمنٹ، این او سی جیسی 17 سے زائد سروسز فراہم کی جائیں گی۔  تمام آفیسرز اپنے لاگ ان آئی ڈی کے زریعے درخواست پر کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ایم ڈی اے آن لائن سروسز پر کوئی اضافی فیس چارج نہیں کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے آفیسران کو ہدایات کی کہ پبلک سروس ڈیلوری تیز بہتر کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سائلین کے جائز مسائل حل کئے جائیں۔