ڈیرہ غازی خان ؛ڈویژن بھر میں روڈ اور سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ

14

ڈیرہ غازی خان ،31 جولائی(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت اجلاس  منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی جی خان ڈویژن میں روڈ اور سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں انسداد ڈینگی ،سموگ اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر بجلی بچانے کےلئے روڈ اور سٹریٹ لائٹس کو سولر پر منتقل کیا جائیگا جس کےلئے محکموں کو تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران مراکز صحت کے اچانک معائنوں کو سلسلہ جاری رکھیں، چاروں اضلاع کے مراکز صحت میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں،ہسپتالوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر کیا جائے۔

کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ضلع ،تحصیل،دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ضروری ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی بروقت حاضری کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ روڈ کی مرمت و بحالی کے منصوبوں میں معیار برقرار رکھا جائے،منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔

کمشنر نے کہا کہ افسران دفاتر کی بجائے زیادہ وقت فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں گزاریں اور میونسپل سروسز کی بہتری اور عوامی مسائل بروقت حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ آسان رسائی کھلی کچہری کی درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر نمٹایا جائے۔عوامی مسائل کے حل میں افسران کی عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے 26 انیشیٹوز پر سختی عملدرآمد کرایا جائے گا۔

اجلاس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،خالد پرویز،محمد سلمان لودھی، ڈاکٹر منصور بلوچ شریک اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے ۔