ڈیرہ غازی خان، 13 جولائی(اے پی پی): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب کی صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے، ریلیف کیمپوں میں سانپ کاٹنے کی ادویات کی وافر مقدار کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سیلاب ،ریونیو ریکوری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ فلڈ کے فرنٹ ایریاز میں کیمیونیکشن سسٹم کو مؤثر بنایا جائےاور دریاؤں میں طغیانی کے دوران مقامی لوگوں کی شفٹنگ کے پلان کو فوری طور پر تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں کے نقشہ جات اور ریلیف کیمپس کی ڈیجیٹل لوکیشن کیلئے کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی فلڈ پر توجہ مرکوز ہے اور انتظامات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپوں میں سانپ کاٹنے کی ادویات کی وافر مقدار کو یقینی بنایا جائے اور ریونیو افسران فلڈ اور محرم انتظامات کے دوران ریکوری کو ممکن بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار اور ریونیو افسران فلڈ انتظامات کو موقع پر چیک کریں۔مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ حالات کا جائزہ لیکر مقامی لوگوں کو ریلیف دیا جائے۔اجلاس میں ہل ٹورینٹس وائز سیلابی پانی کی آمد،متاثرہ آبادی اور اقدامات پر تفصیلی غور بھی کیا گیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،زبیر خان،ایکسیئن انہار احمد ندیم،رانا منور اقبال، ڈی ای اواحمدکمال،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نظام الدین،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس اور اسسٹنٹ انجنیئر ایگری کلچر احمد رضا موجود تھے۔