ڈی پی او اور ڈی سی کا پنڈی بھٹیاں شہر  دورہ ،محرم الحرام حوالے سے امن وامان کا جائزہ لیا

28

پنڈی بھٹیاں، 13 جولائی (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس  آ فیسر  اور  ڈپٹی کمشنر نے   پنڈی   بھٹیاں   شہر  کا دورہ کیا،دونوں افسران نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا بھی دورہ کیا اور امام بار گاہ قصرآل عمران سمیت اور دیگر مجالس کی جگہوں کا بھی جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ جلوس اور ماتم داری کے دوران سکیورٹی کی نفری کو مزید بڑھایا جائے گا اور محرم الحرام میں کسی بھی قسم کا سکیورٹی رسک نہیں لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے بھی گزارش کریں گے کہ مقدس ایام میں پر امن رہیں اور شہر کی فضا کو اپنی رواداری اور بھائی چارے سے خوشگوار بنائیں۔