کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 24-2023 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا

23

اسلام آباد، 12 جولائی (اے پی پی ):کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 24-2023 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔منصوبے کے تحت چار مرحلوں میں  (10013) ٹن کے 105,000 فوڈ پیکجز کی تقسیم کی جا رہی ہے ۔ان میں پاکستان کے چاروں صوبوں کے 40 اضلاع شامل ہیں۔سندھ کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 10 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع، گلگت بلتستان کے 3 اضلاع ، پنجاب کے 2 اضلاع شامل ہیں ، امدادی منصوبے سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 735000 افراد مستفید ہوں گے۔

 فوڈ پیكج میں تمام تر ضروری اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایك فوڈ پیکج میں 80 كلو فائن آٹا، 5 كلو گرام دال چنا، 5 لیٹر كوكنگ آئل اور  5كلو گرام چینی شامل ہے۔

منصوبے کی افتتاحی تقریب سعودی سفارت خانے میں ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود تھے۔تقریب سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی خطاب کیا۔