وہاڑی،24 جولائی (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ممنوعہ گٹکا بیچنے والوں کیخلاف آپریشن، 950 ساشے گٹکا تلف، ڈرنک کارنرز مالکان کو 25 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تحصیل میلسی میں مین بازار کرم پور اور میتلا چوک بہاولپور روڈ پر ڈرنک کارنرز کو چیک کیا گیا جہاں پابندی کے باوجود ڈرنک کارنرز پر گٹکا فروخت کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سینکڑوں ساشے گٹکا برآمد کرکے تلف کردیا۔ اس موقع پر فوڈ اتھارٹی افسران کا کہنا تھا کہ گٹکے کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو چاہیے گٹکے کے استعمال سے گریز کریں۔