نوشہرہ ورکاں،30 اگست(اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نوشہرہ ورکاں نخبہ صبغت اللہ کا کہنا ہے کہ اب گاؤں چمکیں گے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر ذرائع اور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ہال میں تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 24 یونین کونسلوں کے سیکرٹریز سے جنرل میٹنگ کے دوران اے ڈی ایل جی نخبہ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ اپنی ذمہ داریوں میں نوکری کو عزیز جان کر نظام کو چلائیں یونین کونسلوں کی حدود میں اور دیہات میں صفائی کے نظام کو شفاف رکھنے کے لیے ہر ممکن ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور صوبائی سطح پر اب گاؤں چمکیں گے ویژن کی کامیابی کا انحصار ہماری زمہ داری توجہ اور لگن سے ہے۔