اوکاڑہ،22اگست (اے پی پی): دریائے ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہیں۔13ہزار سے زائد افراد نوزائیدہ، بچوں، مردو عورتوں، بوڑھوں
اور 650 کے قریب مال مویشیوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیموں کی جانب 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 40 بوٹس اور 170 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔ آج 2060 سے زائد (عورتیں، بچے اور بوڑھے) افراد کو مختلف مقامات سے مال و مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ 575 سے زائد افراد جن میں نوزائیدہ بچے، معذور افراد، خواتین اور بوڑھوں کو اٹاری کے مقام سے ریسکیو کیا گیا۔