اوکاڑہ،14اگست(اے پی پی): پاکستان کے76 ویں یوم آزادی پر سرکاری و نجی عمارتوں کو جدید فینسی لائٹوں سے سجانے کے ساتھ آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔14 اگست یوم آزادی کے آغازپر رات 12بجے صفدر شہید پارک میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے علاوہ شہریوں صحافیوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جونہی آتشبازی شروع ہوئی تو عوام نے ملی جذبے کے ساتھ پاکستان ذندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔