اوکاڑہ،23 اگست (اے پی پی): ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن میں 13500 سے زائد افراد اور 650 سے زائد مال مویشیوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلابی صورتحال میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر قیادت ریسکیو 1122 کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کی جانب 11 مقامات پر ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 کی 40 بوٹس اور 170 سے زائد ریسکیورز حصہ لے رہے ہیں۔ فلڈ ریلیف آپریشن میں متاثرین تک کھانے کی سپلائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔