بنوں،14اگست(اے پی پی):عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ ضلع بنوں کی جانب سے 14 اگست کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتﷺ ضلع بنوں کے ضلعی امیر مولانا طیب شاہ بخاری نے دیگر کے ہمراہ قومی پرچم لہرا کر ملکی سلامتی کیلئے دعا مانگی ختم القرآن کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مولانا طیب شاہ بخاری نے میڈیا کے نمائندوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن ہمیں اتفاق و اتحاد، اخوت اور بھائی چارہ جوئی کا درس دیتا ہے ،چودہ اگست کا دن ہمیں آبا و اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ پیارا معدنیات سے مالا مال ملک مفت میں نہیں ملا بلکہ آبا و اجداد کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے۔