بورے والا،14 اگست(اے پی پی ):جشن آزادی پوری جوش و خروش سے منایا گیا، دن کا آغاز رات 12 بجے دلکشن آتشبازی سے کیا گیا، پاکستان یوگا کونسل نے منفرد انداز میں آزادی کا جشن منایا،پرچم کشائی کی گئی اور پاکستان کو صحت مند بنانے کا عزم کیا گیا۔
جہاں ملک بھر میں جشن آزادی روائتی جوش و جذبے سے منایا گیا، وہاں بورے والا میں میونسپل انتظامیہ نے دن کا آغاز خوبصورت دلکش آتسبازی سے کیا،ہزاروں شہری اس سے لطف اندوز ہوئے جبکہ صبح سویرے سینکڑوں یوگیوں نے قائد اعظم سٹیڈیم میں ایک خوبصورت رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا جس میں پیٹرن انچیف پاکستان یوگا کونسل یوگی ریاض کھوکھر نے شرکاء تقریب کو یوگا کے مختلف آسن کروائے اور ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے یوگیوں نے وطن سے محبت کا والہانہ انداز اپنایا۔
پرچم کشائی کے بعد ننھے منے یوگیوں نے سلام پیش کی اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی نے یوگیوں سے ملکر صحت مند پاکستان کا عزم کیا یوگیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے جشن آزادی کی یہ تقریب اپنے نوعیت کی ایک منفرد تقریب تھی۔