بھکر؛ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی واک کا اہتمام

68

بھکر،11 اگست(اے پی پی ):اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی قیادت میں ڈی سی آفس سے ایک خصوصی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں اقلیتوں کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر ،اے ڈی سی ریونیو سید ظفر حسن نقوی بھی موجود تھے۔

واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ انکے بنیادی حقوق کی فراہمی کے سلسلہ کو مزید موثر بنایا جاسکے ۔

اس موقع پر اقلیتی نمائندوں نے گفتگو کرتے ہوئے ملک پاکستان کیلئے اپنی پیش کردہ خدمات بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پہلے سے زیادہ ملکی ترقی کے امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔

ریلی کے اختتام پر مادر وطن کی خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی ۔