تھرپارکر،14اگست (اے پی پی ):چیئرمین میونسپل کمیٹی مٹھی ڈاکٹر منوج کمار ملانی کی جانب سے مٹھی شہر کی مشہور تفریح گاہ گڈی بھٹ پر پاکستان کی 76ویں یوم آزادی کے موقع پر آتش بازی اور کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت پاکستان ڈاکٹر مہیش کمار ملانی نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صوبہ سندھ سمیت پورے ملک سے آئے ہوئے سیاحوں سمیت تھرپارکر کی عوام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے زوردار نعرے لگائے گئے۔