جدہ؛”دوستی کے ر نگ، پاک سعودی” کے عنوان سے پاکستانی قونصلیٹ میں تقریب کا انعقاد

25

جدہ،18 اگست(اے پی پی ):سعودی عرب اور پاکستان کے ثقافتی تعلقات کو فرو غ دینے کیلئے جدہ میں پاکستان قونصلیٹ نے “دوستی کے ر نگ، پاک سعودی” کے عنوان سے ایک ثقافتی تقریب کا انعقاد کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو اپنی ثقافت کے ذریعے مزید  فروغ دیا جائے۔تقریب  میں امن اور دوستی کی اقدار کو اجاگر کرنے والی فنکارانہ تخلیقات کی ایک جاندار نمائش پیش کی گئی۔تقریب کے مہمانان خصوصی  قونصل جنرل خالدمجید اور سعودی وزارت اطلاعات کے ڈائیریکٹر  جدہ  عبدالخالق الزہرانی تھے۔

قونصل جنرل خالدمجید نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے سعودی قیادت، شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی لگن کو سراہا۔ سعودی وزارت اطلاعات کے ڈائیریکٹر  جدہ  عبدالخالق زہرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہری دوستی پر زور دیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود حقیقی گرمجوشی اور باہمی احترام کو اجاگر کیا۔

قونصل جنرل خالدمجید نے کہا کہ  میری ذمہ داری ہے کہ  ہم پاکستان اور سعودی  عرب کے تعاون اور قربت کو قریب تر لائیں،سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے۔

مہمان خصوسی عبدالخالق زہرانی نے پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کا شکریہ ادا کیا اور  پاکستانی اور سعودی آرٹسٹوں  کے اس خوبصورت نمائش پر  مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا بہترین دوست ہے، مجھے خوشی ہوئی کہ پاکستان قونصلیٹ نے  اس نمائش کا اہتمام کیا۔

تقریب کا ابتداء  پاکستانی اور سعودی قومی ترانوں سے ہوا۔ اس موقع پر  پاکستان اور سعودی عرب کے باصلاحیت فنکاروں کی پینٹنگز کی نمائش کی گئی۔ سعودی فنکاروں نے شاندار آرٹ کی نمائش کی جسکی قیادت  معروف آرٹسٹ   خالد عقل کر رہے تھے، ہر آرٹ ورک کو اس کی مکمل صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے احتیاط سے تیار کیا گیا تھا، آرٹ ورک کو  نمائش دیکھنے والوں نے  پسند کیا۔

پاکستانی فنکاروں محمد عارف خان، محمد زبیر،علی  نعیم، ماہرہ علی،افشان ناز، مریم ستار کرد،شازیہ نیر،سعادیہ خالد کی تخلیق کوسامعین نے بے حد پسند کیا۔سعودی اور پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن کے ذریعے پاک سعودی ثقافتی رنگ بھرے۔ پاکستان کے معروف گلوکار  نعیم سندھی، فرحان تبسم نے خوبصورت گیت پیش کئے۔تقریب کو  پاکستانی کمیونٹی  اور سعودی افراد نے دیکھتے ہوئے پاکستان قونصلیٹ کی کاوش کو سراہا۔