شیخوپورہ،30 اگست(اے پی پی ):منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی ایک اور بڑی کارروائی،سابقہ ریکارڑ یافتہ منشیات فروش شہزادی کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او زاہد نوازنے کہا کہ منشیات فروش کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 13کلو چرس برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس نے سپیشل ٹاسک پر جوہیانوالہ موڑ سے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق منشیات فروش شہزادی کا خاوند بھی منشیات کے مقدمہ میں جیل میں ہے جبکہ خاتون منشیات فروش نے یہ منشیات مختلف علاقوں میں سپلائی کرنی تھی۔