اورکزئی،14 اگست(اے پی پی ):ضلع اورکزئی میں بھی ملک کی دیگر شہروں کی طرح 76 واں جشن یوم آزادی شایان شان اور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ۔ضلع اورکزئی بابر میلہ ہیڈکوارٹر جرگہ ہال،لوئر اورکزئی کلایہ ،اپر اورکزئی غلجو اور سمانہ میں یوم آزادی منانے کیلئے تقریبات منعقد کئے گئے ۔
یوم آزادی کے آمد کے سلسلے میں ضلع اورکزئی کے مختلف علاقوں میں رات کے وقت زبردست آتش بازی کی گئی جبکہ صبح کے آغاز میں بابر میلہ ہیڈکوارٹر ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کرتے ہوئے پولیس جوانوں نے پرچم کو سلامی دی۔
اور کزئی ہیڈکوارٹر بابر میلہ ہیڈکوارٹر جرگہ حال جشن یوم ازادی کے تقریب میں سکول کے طلبا ء نے 14 اگست آزادی اور شہیدوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔بچوں نے نعت شریف ،ملی نغمے ،اردو اور انگریزی تقریر بھی پیش کئے ،تقریب میں اورکزئی کے مشران نے بھی ملک پاکستان اور قوم کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔
آخر میں ای ڈی سی شہباز خٹک صاحب نے تفصیلی خطاب کیا ۔بچوں کو اچھی پرفامنس پر ایوارڈ اور نعقد کیش انعامات سے نوازا۔تقریب میں پولیس ڈیپارٹمنٹ ،ضلعی انتظامیہ ،سیاسی وسماجی شخصیت ،علاقے کے مشران ،سکول طلباء اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔