طبی سہولیات کی فراہمی کے دوران ہسپتال سے ہی مریضوں کو ادویات فراہم کی جائیں،ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

13

ڈیرہ غازی خان ،15اگست (اے پی پی(:کمشنر ڈاکٹر ناصرمحمود بشیر نے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک اور ڈی پی او حسن افضل کے ہمراہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نےہسپتال میں صفائی و ستھرائی سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر سیفٹی آلات کا معائنہ بھی کیا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن اور دیگر افسران کو ہدایت کی کہ فائر سیفٹی کے آلات کو ہمہ وقت تیار رکھا جائے اور تربیت یافتہ سٹاف بھی ہمہ وقت الرٹ رہے۔ انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی کے دوران ہسپتال سے ہی مریضوں کو ادویات فراہم کی جائیں اورفسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی آلات کے استعمال میں کوئیک ریسپانس کیلئے سٹاف کی ٹریننگ کا انتظام کیا جائے۔کمشنر،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نجیب الرحمن نے انہیں معاملات بہتری کے کئے گئے اقدامات بارے بریفنگ بھی دی۔