عارف والا ؛یوم آزادی پر پرچم کشائی تقریب، پولیس اور  ریسکیو 1122  نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی

28

عارف والا،14اگست(اے پی پی): یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب ٹی ایم اے ہال کے سامنے  منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا  ملک محمد افضل  نے انجمن تاجران ، سیاسی اور مذہبی تنظیمون کے عہدیداران کے ہمراہ پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی استحکام اور امن کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

  تقریب میں پولیس اور  ریسکیو 1122  نے مہمانان گرامی کو سلامی دی ۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا جس کی سعادت ڈی پی ایس سکول کے طلبہ نے حاصل کی اور ملی نغمہ بھی پیش کیا،  نامور اداکار خالد محمود موجی نے خاکہ پیش کیا۔

  تقریب سے خطاب میں  اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد افضل  نے کہا کہ آج ملک کی آزادی کا دن ہے، پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر انکھ نوچ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کا حقیقی پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے، ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ہمیں مل جل کر کام کرنا ہوگا ۔

ملک محمد افضل نے کہا کہ کلمہ طیبہ کی بنیا د پر قائم ہونے والے پاکستان کو عالمی طاقتیں اپنے ناپاک عزائم سے ختم نہیں کرسکتیں، کسی بھی فرد کو باشعور عوام کے جذبات اورملکی آزادی سے کھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرنے والی افواج پاکستان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔

 آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے شیخ محمد ابرار نے دعا کروائی ۔