قصور،31 اگست (ا ے پی پی): قصورپولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کی صحت یابی کیلئے سرگرم ہے۔ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو نے ‘‘اے پی پی” کوبتایاکہ ضلع بھرسے گزشتہ 6روز کے دوران ضلع بھرمیں منشیات فروشوں پر 225 ریڈزکئے گئے‘ 134بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتارکیاگیا‘100کلوگرام چرس اور 2438لیٹر دیسی شراب‘300 گرام کوکین اور 500گرام ہیروئن برآمد کی گئی جبکہ 225منشیات کے عادی افرادکو بہترین علاج و معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہا کہ قصور سرکل افسران اور ایس ایچ اوز منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے ہسپتالوں کا وزٹ کر رہے ہیں اور بہترین علاج اور ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا اور انکا مستقبل محفوظ بنانا ہے۔
اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن قصور افتخار احمدجوئیہ نے‘‘اے پی پی”کوبتایا کہ تھانہ اے ڈویژن قصورکے ہاٹ سپاٹ ایریازدسہرہ گراونڈ‘نفیس کالونی‘قبرستان بابابلھے شاہ کو منشیات کے عادی افراد سے کلیئرکرواکرمنشیات کے عادی 26افرادکوکھاناکھلایاجارہاہے اور سلون سے کٹنگ کروانے کے بعد اچھی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
افتخاراحمدجوئیہ نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اورڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پرضلع کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے قصورپولیس دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی طرف سے منشیات کے عادی افرادکی کونسلنگ کی جارہی ہے تاکہ وہ صحت مندہوکر عام آدمی کی طرح زندگی بسرکریں۔