قصور؛ امن وامان کے قیام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد

13

قصور،17اگست(اے پی پی):قائم مقام ڈی پی او عبدالقدوس بیگ کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود نے کی،فلیگ مارچ میں سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، تھانہ صدر قصور، شیخم، مصطفیٰ آباد، ٹریفک پولیس اور پولیس لائن کی نفری نے حصہ لیا، فلیگ مارچ کچہری چوک قصور سے شروع ہو کر شہر سے ہوتا ہوا نقیب آباد سٹاپ پر اختتام پذیر ہوا۔  قصور،  کوٹ رادھا کشن، الہ آباد، چونیاں، پتوکی اور پھول نگر میں سرکل افسران کی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا گیا۔

ڈی پی اوقصور عبدالقدوس بیگ نے بتایا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنا ہے،قصور پولیس شہریوں اور اقلیتوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔