لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں یوم آزادی پاکستان کی76ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریب

5

ملتان، 14اگست (اے پی پی ): لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں14اگست، یوم آزادی پاکستان کی76ویں سالگرہ کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس عابد حسین چٹھہ نے پرچم کشائی کی۔

 شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے کہاکہ ہمارے بڑوں نے پاکستان بنانے کیلئے76برس قبل جوقربانیاں دیں انہیں ہم کبھی نہیں بول سکتے، آج ہم آزاد ملک میں عزت سے سکون کاسانس لے کرزندگی بہترین اندازمیں گزاررہے ہیں ۔انہوں نے ہمیں غلامی سے آزاد کرایا، پاکستان حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں نے بہت قرنیاں دیں، پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہمیں بھی اپنے ملک کی بہتری میں جس حد تک ممکن ہواپنابھرپور حصہ ڈالناچاہیئے تاکہ ہماراملک ترقی کرے ۔

جسٹس لاہورہائیکورٹ کی خصوصی دعوت پرسندھ سے تعلق رکھنے والی جسٹس مسزکوثر سلطانہ حسین، جسٹس مسز راشدہ اسد نے بھی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے خصوصی نمائندگی کی۔ جسٹس ریٹائرڈ خالد علوی ، ظفر یاسین، ڈپٹی رجسٹرار شیخ ظہور احمد،اسٹنٹ رجسٹرار جاوید سعیدپروٹوکول آفیسر شاہد اقبال لک سمیت وکلا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی بھرپورشرکت کی۔

اختتام پرملتان پولیس دستہ نے سلامی پیش کی اورپاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعامانگی گئی۔