ملتان؛ اقلیتی برادری کے قومی دن پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش

7

ملتان،11 اگست(اے پی پی ):حکومت پنجاب کی ہدایت پر اقلیتی برادری کے قومی دن کے موقع پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کی جانب سے کمپنی انتظامیہ نے اپنے اقلیتی ورکرز کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔کمپنی افسران نے اقلیتی ورکرز کے ساتھ کیک کاٹا اور انکی خدمات کو بھی سراہا۔سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی ،منیجر آپریشن انوار الحق اور منیجر ایچ آر عقیل احمد نے تقریب کی صدارت کی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اقلیتی ورکرز ادارے کے سر کا تاج ہیں،اقلیتی ورکرز اور انکے اہل خانہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کرنے والے اقلیتی ہیروز کو قومی دن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل اقلیتی ورکرز کیلئے حوصلہ افزائی انعامات کا بھی اعلان کیا گیا۔