ملتان،30 اگست (ا ے پی پی): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کرکٹ میچ کے موقع پر ریسکیو1122 ملتان ہائی الرٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی کور پلان پر 122 اسٹاف ،10 فائر ٹینڈر، 10 ایمبولینسز، 12 موٹر بائیکس ایمبولینسز، 01 ریسکیو وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 کی ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہرپوسٹیں بنائی گئی ہیں پوسٹوں پر اور ریسکیو کی گاڑیوں کے ساتھ سٹاف الرٹ ہے اور ایشیا کپ ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان خود نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا کہ ایشیا کپ کرکٹ میچ کے موقع پر خصوصی تربیت یافتہ سٹاف تعینات ہے ، ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور ایشیا کپ میچ کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ موٹربائیکس ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر سٹاف ہائی الرٹ ہے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔