ملتان :شائقین کرکٹ کیلئے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

19

ملتان، 27آگست(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیڈیم اور روٹس پر بھرپور آپریشن کلین اپ شروع کر دیا اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم سمیت شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کردیا ہے کمپنی کی بھاری مشینری کے ذریعے ٹیموں کےروٹس سے ملبہ جات اور کوڑا کرکٹ صاف کیا جارہا ہے اور شائقین کرکٹ کیلئے تمام انکلوژرز کی بھی دھلائی مکمل کرلی گئی ہیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق کا کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،انتظامات کو چیک کیا اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹیموں کے روٹس پر لائٹنگ اور سیکیورٹی چیکنگ سمیت تمام انتظامات ہنگامی بنیادوں پر جاری و ساری ہیں اور کہا شائقین کرکٹ کیلئے فاطمہ جناح ٹاؤن سے خصوصی شٹل سروس چلائی جائے گی اور کہا افتتاحی میچ کے موقع پر ضلع بھر کی سیکورٹی ریڈ الرٹ ہوگی عمر جہانگیر نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ میلے کیلئے شہر کی کلچرل سجاوٹ بھی کرینگے۔