نوشہرہ ورکاں؛آتش بازی  کے شاندار مظاہرے سے  یوم آزادی تقریبات کا آغاز ،عمارتوں پر برقی قمقموں سے چراغاں

22

نوشہرہ ورکاں،14 اگست( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر عثمان سکندر ھنجرا کی زیر نگرانی 14 اگست یوم آزادی کا جشن منانے کا آغاز رات بارہ بجکر ایک منٹ پر تھانہ چوک میں آتش بازی  کے شاندار مظاہرے سے کیا گیا۔شہریوں کی کثیر تعداد آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کے لیے تھانہ چوک پہنچ گئی اور خوبصورت رنگوں سے مزین آتش بازی دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔

 اس موقع پر دیگر محکموں کے افسران ریسکیو 1122 کے انچارج عرفان موسی۔ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد ادریس ،سپریڈنٹ ایم سی رضوان علی اور پولیس فورس بھی موجود تھی۔

نوشہرہ ورکاں میں جشن آزادی کے حوالہ سے میونسپل کمیٹی آفس سمیت تمام سرکاری  عمارتوں پر  خوشنما رنگوں میں برقی قمقموں سے چراغاں کیا گیا ہے جو تین روز رہے گا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں  عثمان سکندر ھنجرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام نے یوم آزادی کا جشن ہمیشہ جوش اور ولولہ سے منایا ہے اور رات گئے عوام کےہجوم کو تھانہ چوک میں  دیکھ کر خوشی ہوئی ۔انہوں نے نوجوانوں کے جزبوں کی تعریف کی۔