نوشہرہ ورکاں، 14 اگست( اے پی پی):یوم آزادی کی شاندار مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوئی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں عثمان سکندر ھنجرا اور ڈی ایس پی سرکل عبد الحمید ورک، چیف ریسکیو آفیسر عثمان غنی نے پرچم کشائی کی، تقریب میں قومی ترانہ کے علاوہ شہری دفاع کے جوانوں نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی دی۔
تقریب میں انچارج ریسکیو 1122 عرفان موسی اور انکی ٹیم ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، ایس ایچ او انسپکٹر عمران نسیم بٹ ،انجمن تاجراں کے صدر شیخ عبد الستار شاھد اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔