نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے جام کمال اور علی مردان ڈومکی کی ملاقات

18

اسلام آباد،15اگست  (اے پی پی):نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال  نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور انہیں وزارت عظمٰی  کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد   پیش کی ۔ ملاقات میں جام کمال نے وزیرِ اعظم  انوارالحق کاکڑ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے جام کمال کا شکریہ ادا کیا۔

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے  بلوچستان کے سیاستدان علی مردان ڈومکی  نے بھی ملاقات کی ہے جنہوں نے نگران وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمنائوں  کا اظہار کیا  ۔