نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی بلوچستان کے شہریوں کے مسائل کوجلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی

31

اسلام آباد۔27اگست  (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بلوچستان کے شہریوں کے مسائل  کوجلد از جلد حل کرنے کا یقین دلایا ہے۔ وزیراعظم آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے یہ یقین دہانی   صاحبزادہ محمد خان کی  سربراہی میں  بلوچستان کے  ایک وفد سے  ملاقات میں کرائی ۔  وفد نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی  اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان میں شہریوں کو درپیش دیرینہ مسائل کے حوالے سے آگاہ کی۔اوزیراعظم نے وفد کو بلوچستان کے شہریوں کے مسائل کے جلد از جلد حل کا یقین دلایا۔