اسلام آباد،30اگست (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بدھ کو یہاں ملاقات کی ہے ۔سلیم مانڈوی والا نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سلیم مانڈوی والا کا شکریہ ادا کیا۔