وزیرستان میں دوران آپریشن ,شہید ہونے والے فوجی جوان کی تدفین کر دی گئی

27

سکھر 23 اگست (اے پی پی):وزیرستان میں جاری آپریشن کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوان کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی ۔ خیرپور کے علاقے سیٹھارجہ کے رہائشی نوجوان وطن عزیز پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان شاہنواز ڈیپر کا جسد  خاکی بدھ کو ان کے آبائی گاوں ڈیپارجہ پہنچا دیا گیا ۔

 ضلع انتظامیہ خیرپور کے مطابق فوجی جوان نے وزیر ستان میں جاری آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کی تھی فوجی شاہنواز ڈیپر کی آبائی گاؤں خیر محمد ڈیپر کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی ۔

۔ شہید فوجی جوان کی نماز جنازہ میں علاقہ کے معززین سمیت فوجی افسروں اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔