ٹوبہ ٹیک سنگھ،14اگست(اے پی پی): یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے جش آزادی تقریبات کا آغاز ہو گیاہے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم اور اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ بلاول نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد جواد سردار، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور نامور شعراء نے مشاعرہ میں شرکت کی۔
جشن آزادی مشاعرہ کی صدارت ملک کے مشہور و معروف شاعر ڈاکٹر منظر پھلوری نے کی ۔شعراء نے وطن سے محبت کے بہترین اشعار پڑھے اور شائقین سے داد وصول کی۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعیم نے بھی جشن آزادی مشاعرے میں اشعار پڑھے، جس پر سامعین نے خوب داد دی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن آزادی میلہ میں شہریوں کی تفریح کے لیے بہترین پروگرام مرتب کئے گئے ہیں، جش آزادی کی تقریبات ضلع بھر میں منعقد ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر، بلڈنگ کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے،شہری جشن آزادی کی تقریبات میں لازمی شرکت کریں۔