دبئی ،27 اگست (اے پی پی ):مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارتی باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسكران سنگھ کو پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔جسکران سنگھ 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آؤٹ ہوگئے۔تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔